ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقوں میں برطانوی ایجنٹ اعداد و شمار اکٹھا کرنے کے بہانے سے جاسوسی کررہے ہیں۔برطانوی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار الیسٹر بارٹ نےبرطانوی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے بعض اہلکار پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہیں۔ بارٹ کے مطابق ان افراد کا کام پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کے بارے میں تحقیقات اور رپورٹ جمع کرنا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کے اہلکار کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں برطانوی افراد کی سرگرمیاں براہ راست برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون کے زیر ںظر ہیں۔
.....
/169